ترکی میں افراط زر کی سالانہ شرح 19 برسوں میں سب سے اونچی سطح پر

   

انقرہ : ترکی میں پچھلے سال افراط زر کی شرح 36 فیصد سے بھی زیادہ رہی، جو گزشتہ 19برسوں میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین شرح تھی۔ ترک شماریاتی ادارے نے چند روز قبل ختم ہونے والے سال 2021ء کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے انقرہ میں بتایا کہ دسمبر میں ملک میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں نومبر کے مقابلے میں 13.5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ 43 فیصد سے بھی زائد رہا۔ اس سے قبل ترکی میں افراط زر کی اتنی اونچی شرح ستمبر 2002میں ریکارڈ کی گئی تھی۔