انقرہ : ترکی کے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون سے متاچر چھ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ملک میں صحت کے وزیر فخر الدین قوجۃ نے یہ اطلاع دی۔ قوجۃ نے صحافیوں سے کہا’’ ترکی میں چھ لوگ اومی کرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ایک معاملہ استنبول اور دیگر پانچ معاملے انقرہ میں پائے گئے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اومی کرون سے متاثر مریضوں میں علامات نہ کے برابر ہیں اور وہ بغیر کسی مسئلے کے بیرونی مریضوں کی نگرانی میں ہیں۔