انقرہ : ترکی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24,832نئے معاملے سامنے آئے جو پانچ مئی کے بعد سے متاثرین کی ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ملک کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ متاثرین کی تعدادمیں جولائی کی شروعات کے بعد سے پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ترکی میں 16اپریل کو ریکارڈ 63,082معاملے درج کئے گئے اوراس کے بعد متاثرین کی یومیہ تعداد آہستہ آہستہ کم ہونے لگی۔ جون اور جولائی کی پہلی چھ ماہی میں یہ یومیہ پانچ تا سات ہزار کی سطح پر مستحکم ہوگئی۔