ترکی میں خاتون پروفیسرس کی شرح یورپ اور امریکہ سے زیادہ

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ۔ ترکی میں پروفیسر عنوان کے حامل اساتذہ میں خواتین کی شرح 45 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔ ہائی ایجوکیشن ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں 129 سرکاری، 74 اوقاف اور 4 اوقاف پروفیشنل اعلی ادارے سمیت مجموعی طور پر 207 جامعات تعلیمی سرگرمیو ں میں مصروف ہیں جن میں 82 لاکھ 20 ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں اور 90 ہزار 338 اساتذہ اور 1 لاکھ 80 ہزار 65 لیکچرار خدمات ادا کر رہے ہیں۔ترکی میں 32.5 فیصد شرح کے حامل پروفیسر وں کے عنوان نے 20.8 فیصد شرح کے حامل یورپی یونین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے تو امریکہ کے ساتھ یہ شرح مساوی ہے۔ترکی نے خواتین پروفیسروں کی شرح 45 فیصد کے ساتھ 41.3 فیصد شرح کے حامل یورپی یونین اور 42.5 فیصد شرح کے مالک امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔