ترکی میں دولت اسلامیہ سے مشتبہ روابط پر 20 افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بیرونی ممالک کے ایسے 20 باشندوں کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں یہ شبہات ہیں کہ ان کے دولت اسلامیہ گروپ سے روابط ہیں۔ اناطولو ایجنسی نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی پولیس نے انقرہ میں پیر کے روز انہیں گرفتارکیا۔ البتہ ان کی قومیت کے بارے میں اب تک کوئی قطعی اطلاع نہیں ہے۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت عمل میں آئی ہیں جب صرف ایک روز قبل ہی امریکہ نے یہ اعلان کیا تھا کہ دولت اسلامیہ قائد ابوبکر البغدادی شام میں ایک امریکی دھاوے کے دوران مارا گیا۔