انقرہ: ترکی نے دہشت گردوں کی جانب سے ملک کے جنوبی صوبے بتمان اور سرناک میں واقع فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انادولو خبررساں ایجنسی نے علاقائی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے صوبہ بتمان میں واقع ایک فوجی اڈے پر حملہ کرنے کے لئے تین ماڈل طیارے استعمال کیے ۔ات جے سی کی رپورٹ کے مطابق ، تمام ماڈل طیاروں کو ناکارہ بنادیا گیا ہے ۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔اسی دوران ، ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ اسی طرح کا ایک حملہ صوبہ سرناک میں ایک انفنٹری بریگیڈ پر کیا گیا ، جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے کون سا دہشت گرد گروہ کا ہاتھ ہے ۔