ترکی میں دو صحافی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

   

استبول۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں جاسوسی کے مقدمے میں جاری تفتیش کے تناظر میں دو صحافیوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس سیاسی اور عسکری جاسوسی کے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیلی ون ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی اسماعیل ڈْکل اور اْودا ٹی نیوز ویب سائٹ کے لیے کام کرنے والے صحافی میسر یلدیز سے انسدادِ دہشت گردی پولیس نے سوال جواب کیے۔ علاوہ ازیں یلدیز کے گھر پر چھاپا مار کر الیکٹرانک سامان قبضے میں لیا گیا۔