انقرہ : ترکی کو دہشت گردی میں اضافہ کا سامنا ہے جو کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر حملوں کی شکل اختیار کرسکتا ہے ۔ انقرہ میں امریکی سفارتخانہ نے جمعہ کو اپنی ویزا سرویس معطل کردی اور ملک میں تمام بیرونی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردی ۔ امریکی ایمبیسی نے امکانی جملوں کی معتبر اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی شہریوں کو اغواء کیا جاسکتا ہے ۔ امریکی شہریوں سے عوامی مقامات پر حد درجہ احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے ۔