انقرہ : ترکی میں شدید بارشوں کے بعد آئے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ بحیرہ اسود کے ساحلی علاقوں میں سیلاب آنے کے سبب کم از کم 17افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ترکی میں ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق کئی دنوں سے صوبہ کاستامونو، بارتین اور سینوپ سیلاب کے پانی کی زد میں ہیں۔ ترکی اس وقت کئی قدرتی آفات کا شکار ہے۔ چند روز قبل ہی ترکی میں بحیرہ روم اور ایجیئن کے ساحلی جنگلات میں زبردست آگ بھڑک گئی تھی۔