انقرہ : ترک حکام کے مطابق بحیرہ اسود کے علاقہ میں موسلا دھار بارش کے بعد شدید سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 77تک پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو حکام چالیس لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تلاش مختلف مقامات پر منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے کو ہٹا کر کی جا رہی ہے۔ شدید سیلابی ریلوں نے کم از کم 30دیہات میں تباہی پھیلا دی تھی۔ ان دیہاتوں میں ابھی تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہے۔ قبل ازیں شمالی ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔