انقرہ ۔ ترکی میں ہائی اسکول کے 16 لاکھ طالب علموں کے انٹری ٹیسٹ کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 6 گھنٹوں تک کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ترکی کے اکیاسی شہروں میں صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا۔ وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت نے اسٹوڈنٹس اور سکیورٹی اہلکاروں کو چہرے کے ماسک، جراثیم کش اسپرے اور فیس شیلڈز فراہم کیے۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق 27 اور 28 جون کو یونیورسٹیوں کے انٹری ٹیسٹ کے دوران بھی اسی طرح کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ ترکی میں اب تک ایک لاکھ 85 ہزار افراد اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور اس وبائی مرض نے 4,000 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔