استنبول، 11فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے استنبول میں کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 21لوگوں کی موت ہوگئی ۔ حکومت نے اتوار کو یہاں بچاو مہم ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔حادثہ میں چار دن تک ملبہ سے لوگوں کو نکالنے کی مہم چلائی گئی ۔ ملبہ سے مجموعی طورپر 35لوگوں کو نکالا گیا جن میں سے 21مردہ اور 14لوگوں کو زندہ باہر نکالا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چہارشنبہ کو کرتال ضلع میں منہدم ہوئی اس عمارت کو شروع میں 1992میں پانچ منزلہ بنایا گیا تھا لیکن بعد میں اس پر غیرقانونی طریقہ سے مزید تین منزل تعمیر کردی گئی تھیں۔