ترکی میں فرانس کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

   

ماسکو۔ ترک حکام نے فرانس کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے ۔اخبار ‘ڈیلی صباح’ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق چار مشتبہ افراد قدامت پسند تنظیموں، مذہبی گروپوں اور ترکی کے مذہبی امورکے ڈائرکٹوریٹ اور ان کے عملہ کے بارے میں تفصیلات اکٹھا کررہے تھے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد کے پاس جعلی شناختی کارڈز ہیں جوترکی کے نینشل انٹلیجنس آرگنائزیشن سے مبینہ طور سے منسلک ہیں ۔ یہ لوگ اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس ) اور اس طرح کے دوسرے گروہوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کررہے تھے ۔