ترکی میں مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر بھی برطرف

   

Ferty9 Clinic

استنبول : ترک صدر نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق رجب طیب اردوان نے مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی کے بعد اچانک ڈپٹی گورنر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ڈپٹی گورنر نے 2019ء میں ترکی کے مرکزی بینک میں شمولیت اختیار کی تھی جب کہ اس سے قبل وہ استنبول اسٹاک ایکسچینج میں بھی فرائض انجام دے چکے تھے۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی انویسٹمنٹ کمپنی کے سابق رکن مصطفی دمان کو نیا ڈپٹی گورنر بنایا گیا ہے۔