ترکی میں مسافر بس حادثہ کا شکار،15ہلاک

   

استنبول : مغربی ترکی میں ایک مسافر بس اچانک ایک شاہراہ سے پھسل کر اُلٹ گئی ۔ اس حادثہ میں 14مسافرین ہلاک ہوگئے ۔ اتوار کو پیش آئے اس حادثہ میں زخمیوں کی تعداد بتائی گئی ہے جن کا پانچ مختلف ہاسپٹلس میں علاج کیا جارہا ہے ۔ دریں اثناء بالی کیسر میں واقع گورنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:40 بجے رونما ہوا ۔ فوری طور پر ایمرجنسی یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ 11افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر تین مسافرین ہاسپٹل میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکے ۔ فی الحال حادثہ کی وجوہات کا مکمل طور پر پتہ نہیں چلا ہے ۔