ترکی میں ناکام بغاوت کے الزام میں گرفتار

   

46 افراد کی جیلوں میں پراسرار’خود کشی’!
انقرہ ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تْرکی میں 15 جولائی 2016ء کو حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد اس میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار 46 افراد کی پراسرار خود کشی کی خبروں نے تشویش کی ایک نئی لہر دوڑا دی ہے۔ترکی کی سب سیبڑی اپوزیشن جماعت ‘پیپلز ڈیموکریٹک’ کی طرف سے ناکام بغاوت کی تیسری سالگرہ پر جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیے گئے 46 افراد دوران حراست موت سے ہمکنار ہوچکے ہیں۔ حکومت کی طرف سے ان کی اموات کوخود کشی کا نتیجہ قرا ردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ترک حکومت سنہ 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام جلا وطن لیڈر فتح اللہ گولن اور ان کی جماعت پرعائد کرتی ہے۔