ترکی میں ٹوئٹ ’لائک‘ کرنے پر امریکی سفیر طلب

   

Ferty9 Clinic

استنبول ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی وزارتِ خارجہ نے ایک ٹوئٹ ’لائک‘ کرنے پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ترک صحافی ارگن باباہن نے پانچ اکتوبر کو ایک ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے لوگ ایک ایسے سیاسی دور کے لیے تیار ہو جائیں جو ترک نیشنل پارٹی کے رہنما کے بغیر ہوگا۔صحافی کے اس ٹوئٹ کو ہفتے کے روز امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’لائک‘ کیا گیا اور بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر سفارت خانے نے اس پر ایک معذرت نامہ بھی جاری کیا۔