انقرہ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ترکی کے صوبہ ھاتائے میں سیکورٹی فورسز اور فضائیہ کی ایک مہم کے دوران کردستان ورکرز پارٹی ( پی پی کے ) کے تین دہشت گرد مارے گئے ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ یہ مہم گیندیمري علاقے میں فضائیہ کی مدد سے ہفتہ کی چلائی گئی جس میں پی پی کے کے تین دہشت گرد مارے گئے ۔
