ترکی میں چھ صحافیوں کو سزائیں

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی ایک عدالت نے چھ صحافیوں اور ایک آزاد اخبار کے ملازم کو سزائیں سنائی ہیں۔ عدالت میں ان پر الزام ثابت ہو گیا تھا کہ وہ امریکہ میں قائم اْس نیٹ ورک کے معاون تھے، جس نے ترکی میں 2016ء میں بغاوت کی کوشش کی تھی۔ مجرمین نے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ سزاؤں کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔ ترک حکومت کا کہنا ہیکہ جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن اس بغاوت میں ملوث تھے۔