استنبول، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے ایجیئن ساحل پر پیر کے روز ایک کشتی ڈوبنے سے نو افراد لاپتہ ہیں ، جبکہ اس پر سوار 31 دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ترکی کے کوسٹ گارڈ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ میں بتایا کہ جنوب مغربی صوبے موغلا کے ضلع بوڈرم کے پاس 40 غیر قانونی پناہ گزینوں کو لے جانے والے ایک کشتی پلٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوری امدادی کام شروع کر دیا گیا لیکن نو افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ان کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔بحیرہ ایجیئن ترکی کے راستے یورپ جانے والے تارکین وطن کے لئے ایک اہم راستہ ہے ۔
