انقرہ، 26 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور یورپ کے کئی ترقی یافتہ ممالک کے بعد ترکی واحد ایسا ملک ہے جہاں عالمی وبا کورونا وائرس نے زیادہ تباہی مچائی اور ایک لاکھ سے زائد افراد اس وبا کی زد میں ہیں ۔ ترکی کے 25 اپریل تک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ سات ہزار 773 افراد اس وبا کی زد میں آ چکے ہیں اور 2706 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ ترکی کیلئے راحت کی بات یہ ہے 25 ہزار 582 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ پچیس اپریل کو ترکی میں کورونا کے 2861 نئے کیس سامنے آئے اور 106 افراد ہلاک ہو گئے ۔