ترکی میں کورونا پابندیاں مزید سخت

   

انقرہ : ترکی نے عالمی وبا کورونا کیسز پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے ہفتے کے دو دن مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران نئے کیسز اور اموات میں اضافے کے بعد ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ترک صدر نے کہا کہ پورے ہفتے کے آخر میں جمعہ کی شام 9 تا پیر کی صبح 5 بجے تک گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔