ترکی میں کورونا کے 1035 نئے معاملے

   

انقرہ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی می کورونا وائرس کے 1035 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 159797 ہوگئی ہے ۔ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجۃ نے چہارشنبہ کے روز اس کی اطلاد دی۔ وزیر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اب تک یہاں 4431 لوگوں کی کورونا سے موت ہوچکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1286 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔