ترکی میں کورونا کے 1195 نئے معاملے ، متاثرین 175218

   

انقرہ۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 175218 ہوگئی ہے ۔ترکی کے وزیر صحت فہارٹین کوکا نے یہ اطلاع دی۔ترکی کے وزیر نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ‘‘آج 1195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 175218 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4778 ہوگئی ہے ۔اس دوران ترکی میں 1242 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ جس سے ان کی تعداد بڑھ کر 149102 ہوگئی ہے۔