ترکی میں گولن کے مشتبہ حامیوں کے خلاف کارروائی

   

انقرہ ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں چار سال قبل ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے ردعمل میں گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق متعدد صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے 149 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں چھ پولیس سربراہان بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے ان اہلکاروں پر گولن تحریک سے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ترک حکومت گزشتہ کئی برسوں سے امریکہ میں جلاوطن فتح اللہ گولن کی تحریک کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔