ترکی میں ہاٹ ائیر بلون پھٹ گیا، 2 اسپینی سیاح ہلاک

   

استنبول:ترکیہ میں ہاٹ ائیر بلون لینڈنگ کے وقت حادثہ کا شکار ہو نے کے نتیجے میں 2 ہسپانوی سیاح ہلاک ہوگئے۔ترکیہ کے علاقے کیپاڈوکیا ہاٹ ائیر بلون کی اڑان کیلئے جانا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں ا?سمان کا منظر رنگ برنگے بلون کی وجہ سے انتہائی خوبصورت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہاٹ ائیر بلون سورج طلوع ہونے کے وقت فضا میں بلند ہوا تھا جس میں عملے سمیت 28سیاح سوار تھے جبکہ بلون کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا جس میں کئی سیاح زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد سیاحوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپین سے تعلق رکھنے والے 2سیاح جانبر نہ ہوسکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بلون کو حادثہ اچانک تیز ہوا کے چلنے سے پیش آیا۔