ترکی میں یورپ اور ایشیا کے درمیان طویل ترین پْل کا افتتاح

   

انقرہ : ترکی میں یورپ اورایشیا کوملانے والے دنیا کے سب سے لمبے پل کا افتتاح کردیا گیا۔ ترکی کا کیناکیلے پل 1915ء میں تعمیرکیا گیا تھا ، جسے ترکی اورجنوبی کوریا کی کمپنیوں نے دوبارہ بنایا ہے۔ ترکی اورجنوبی کوریا کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طورپرپل کا افتتاح کیا۔دنیا کے سب سے لمبے سسپینشن پل کی تعمیرپر 2.8 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ 4.6 کلومیٹر طویل پل کی تعمیر2017ء￿ میں شروع کی گئی تھی۔