ترکی میں 100 سے زائد افراد کی گرفتاری کے احکامات

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترک حکام نے مزید 122مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ استنبول، ازمیر اور قونیا کے دفتر استغاثہ کے مطابق یہ افراد 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھے۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق پولیس نے ان افراد کو گرفتار کرنے کے لیے ازمیر سمیت 17 دیگر صوبوں میں چھاپے مارے ہیں۔ ان 122 افراد میں 40 برسرکار فوجی بھی شامل ہیں جبکہ کچھ کو فوج سے نکال دیا گیا تھا۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو تقریباً تین سال گزر چکے ہیں اور اب تک 77 ہزار سے زائد افراد کو اس سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔