ترکی میں 100 مشتبہ آئی ایس دہشت گرد گرفتار

   

استنبول ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے ملک بھر میں دھاوے کرتے ہوئے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے 100 مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے آج بتایا کہ زائد از 40 عراقی ، تقریباً 20 شامی اور ایک مراقشی شہری حالیہ دنوں میں 6 صوبوں میں گرفتار کئے گئے افراد میں شامل ہیں۔