استنبول،16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی حکومت نے سال 2016 میں تختہ پلٹنے کی ناکام کوشش کرنے والے فوجیوں کے گروپ کے ساتھ مبینہ طور سے رابطہ رکھنے کے معاملے میں 167 مشتبہ لوگوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔این ٹی وی براڈکاسٹر کی رپورٹ کے مطابق چیف پبلک پراسیکیوٹر کے حکم کے تحت 119 فوجیوں سمیت ان مشتبہ لوگوں کی گرفتاری کے لئے مہم شروع کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولس نے اب تک ملک کے 56 صوبوں سے تقریبا 100 مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے ۔ترکی حکومت نے امریکہ میں ترک نژاد فتح اللہ گولن کو جولائی 2016 میں تختہ پلٹنے کی کوششوں کے لئے ذمہ دار قرار دیا تھا۔ اس واقعہ میں تقریبا 250 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
