انقرہ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے افسران نے ملک کے مغربی علاقہ بالیکسیر میں یونانی جزیرہ میڈیلی کوپار کرنے کی کوشش کررہے 43غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتارکرلیا ۔خبررساں ایجنسی انادولونے سکیورٹی ذرائع کے حوالہ سے چہارشنبہ کو بتایاکہ ترکی کے ساحلی محافظوں کی ٹیموں نے علاقہ میں گشت کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کو منگل کے روز ربر کی کشتی سے جزیرے کی طرف جاتے ہوئے دیکھا۔اس کے بعد فورا انھیں روک کرگرفتارکرلیاگیا۔ساحلی محافظوں نے اس دوران ایک بیمار بچے کو ہاسپٹل میں داخل کرایا۔گرفتارکیے گئے تارکین وطن کو قانونی کارروائی ہونے تک ساحلی محافظوں کی طرف سے ضروری امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
شام میں آتشزدگی سے 7 بچے ہلاک
دمشق ،23جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دارالحکومت دمشق میں منگل کے روز ایک مکان میں آگ لگنے سے 7 بچوں کی موت ہوگئی ۔دمشق کے وسط میں واقع منخلیہ علاقہ میں ایک مکان میں اچانک آگ لگ گئی ۔شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔پولیس حادثہ کی جانچ کررہی ہے ۔