استنبول۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 5.7 شدت کے ایک زلزلہ سے آج ترکی دہل کر رہ گیا۔ دہشت زدہ شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ 8 افراد معمولی سے زخمی ہوئے۔ صدر ترکی رجب اطیب اردغان نے کہا کہ استنبول ترکی کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے لیکن یہ 80 کیلو میٹر کے فاصلہ پر آنے والے زلزلہ کے جھٹکے سے دہل کر رہ گیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ زلزلہ کی شدت 5.7 ریکاڈ کی گئی ہے اور یہ 1:59 بجے دن محسوس کیا گیا۔ استنبول کے اور قریبی صوبہ برسا اور یالووا کے اسکولس آج بند تھے۔ استنبول کے قریب سرحدی علاقہ میں ماہرین نے ایک زلزلہ آنے کی پیش قیاسی کی تھی۔ 17 اگست 1999ء کو 7.4 شدت کا ایک زبردست زلزلہ محسوس کیا گیا تھا اور یہ17400 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
