گرفتار شدہ افراد امریکہ میں مقیم عالم دین فتح اللہ گولان کے حامی
انقرہ : ترکی کے حکام نے امریکہ میں مقیم عالم دین فتح اللہ گولان کے مشتبہ حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔ 2016 ء کی ناکام بغاوت میں ملوث 150 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں ڈیوٹی پر تعینات فوجی بھی شامل ہیں۔ ترکی کے 53 ٹاؤنس اور شہروں میں تلاشی مہم کے دوران پولیس نے دیگر 34 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ افراد میں بری، بحری اور فضائی فوج سے تعلق رکھنے والے ڈیوٹی پر تعینات 123 سپاہی بھی شامل ہیں۔ 38 افراد سابق فوجی بتائے گئے ہیں جنھوں نے 15 جولائی 2016 ء کو فوج میں ایک گروپ بناتے ہوئے بغاوت کی تھی۔ زائداز 4 سال بعد انقرہ میں عالم دین فتح اللہ گولان کے مشتبہ حامیوں کے خلاف محاصرہ تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ ترکی نے گولان کی تحریک کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے اور عالم دین سے وابستہ ہزاروں افراد کو جیل میں ڈال دیا ہے۔
