انقرہ : انقرہ کرمنل کورٹ نے سابق لیفٹیننٹ کرنل، سابق کرنل، دو سابق میجروں کو عمر قیدکی سزا سنائی، فوجی افسران پر خاتون اینکر کو سرکاری ٹیلی ویڑن پر فوجی بغاوت کا اعلامیہ پڑھنے پر مجبور کرنے، سرکاری نشریاتی ادارے کی عمارت کا محاصرہ کرنے اور صدارتی گارڈ رجمنٹ سے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز جانے والی ٹیم کی رہنمائی کرنے کیالزام میں عمرقید کی سزاسنائی۔ترکی میں 15 جولائی 2016 میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش میں 251 افراد ہلاک جبکہ 2734 زخمی ہوئے تھے ۔