ترکی نے اسرائیلی وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا

   

انقرہ : ترکی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر برائے توانائی کے دعوت نامے کو منسوخ کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتالیا ڈپلومیسی فورم کا انعقاد 18 سے 20 جون کو ہونا ہے جس میں اسرائیلی وزیر کی دعوت کو تعلقات میں بہتری لانے کے لیے ایک نئے موقع کے طور پر دیکھا جارہا تھاتاہم اب اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کو دیکھتے ہوئے ترک صدر نے اسرائیل کے وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا ہے۔