انقرہ: ترکی نے اسلام کے خلاف دنیا کے مختلف گوشوں میں نت نئے اندیشوں کو دور کرنے کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔ اسلاموفوبیا کی اصطلاح ایسے ہی حالات میں استعمال کی جاتی ہے جہاں اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے غیرمسلم گوشے خائف ہوتے ہیں اور انہیں اسلام کے تعلق سے کئی غلط فہمیاں ہوتی ہیں۔ ترکی نے او آئی سی کی جانب سے اسلام کی رواداری کے بارے میں دنیا کو واقف کرانے کی مہم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔