انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ جہاز شکن میزائل آتماجا کو ترک مسلح افواج نے اپنے ساز و سامان میں شامل کرنے سے قبل ایک بار پھر آخری آزمائش کے طور پر استعمال کیا، جس نے ایک جہاز کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔ ترک صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تجرباتی لانچنگ اور ہدف کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شیئر کیے۔
