ترکی پر امریکی پابندیوں پر پاکستان کا اظہارِ تشویش

   

اسلام آباد : پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ترکی پر پابندیاں لگانے کے اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس سے ایس-400 ڈیفنس میزاٹل سسٹم خریدنے کے فیصلے پر انقرہ کے خلاف پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ان پابندیوں کے باعث اسلام آباد کے لیے ترکی سے فوجی ساز و سامان کی خریداری متاثر ہو سکتی ہے، جس کا دونوں ملکوں نے معاہدہ کیا تھا۔وزرات خارجہ کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ پاکستان اصولی طور پر کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ سخت اقدامات کرنے کی بدستور مخالفت کرتا ہے۔