ترکی کا اسرائیل میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

انقرہ : ترکی نے اسرائیل کو اطلاع دی ہے کہ وہ تل ابیب میں سفیر تعینات کرنے کے لیے تیار ہے اگر اسرائیل بھی ایسا کرنے کا عزم کرے۔عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی اخبار ہیوم نے یہ دعویٰ پیر کو ایک سینیئر ترک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ہے تاہم ترکی نے اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعلقات میں ایک دہائی کے بگاڑ خاص طور پر ماروی مرمرہ کے واقعے کے بعد جس میں اسرائیل کے کمانڈوز نے غزہ امداد لے جانے والے ایک بحری بیڑے پر حملہ کیا تھا اور ترک شہری ہلاک ہوئے تھے، دونوں فریقوں کو فورا ترجیحی سلوک کی امید رکھنے کے بجائے اعتماد سازی کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ترکی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ کوئی بھی مفاہمت علاقائی تنہائی سے نکلنے کی کوشش ہوگی یہ اقدام امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی خوش کرنے میں کام آئے گا۔