ترکی کا امریکہ سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

   

انقرہ: ترکی نے امریکہ سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو صدر ترکی رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکہ نیوکلیئر پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے اور 2015 ء کے نیوکلیئر معاہدے کو بحال کرے، یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کیلئے ضروری ہے۔امریکہ اور ایران دونوں ہی کی جانب سے 2015 ء میں ہونے والے مشترکہ جامع لائحہ عمل معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات میں دوسری جانب سے پہل کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔