استنبول۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) استنبول کے پراسرار مخیر رابن ہڈ کے چرچے اب ہر جگہ ہونے لگے ہیں جو اپنے دیگر معاونین کے ساتھ ضرورت مندوں میں نقد رقومات کے لفافے اور ضرورت کی دیگر اشیاء تقسیم کرتا ہے۔ اس مرتبہ وہ اسکودار ڈسٹرکٹ میں ہفتہ کے روز نظر آیا۔ اسکودار ڈسٹرکٹ کی ایک خاتون عرصہ دراز سے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے فکر مند تھی۔ رابن ہڈ کے بارے میں وہ اکثر سناکرتی تھی اور پڑھا بھی کرتی تھی اور اس کی خواہش تھی کہ کاش کبھی ایسا ہوجائے کہ رابن ہڈ اسے بھی 5000 لہرا دے کر جائے لیکن اس نے خواب و خیال میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اس کی یہ خواہش اتنی جلدی پوری ہوجائے گی کہ اسے نہ صرف 5000 لیرا مل جائیں گے بلکہ اس کے عہاوہ بھی بہت کچھ ملے گا جس کی اس نے توقع بھی نہیں کی تھی۔ یاد رہے کہ ترقی میں بھی ہندوستان کی طرح شادی کے اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس طرح رابن ہڈ نے وصیحہ ال گل نامی اس خاتون کو پانچ سونے کے سکے بھی دیئے جہاں ایک سکے کی قیمت 1823 لیرا ہے۔ رابن ہڈ نے خاتون کو ڈھیر ساری چاکلیٹس بھی دی۔
