ترکی کا نام بچوں کی بھرتی میں ملوث ممالک کی امریکی فہرست میں درج

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکہ نے ترکی کا نام اْن ممالک ک فہرست میں شامل کر لیا ہے جو گذشتہ برس بچوں کو عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے میں ملوث رہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ناٹو اتحاد کے کسی رکن ملک کا نام اس فہرست میں درج ہوا ہے۔ غالبا گمان ہے کہ جمعرات کے روز کیا جانے والا یہ اقدام انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کرے گا۔سال 2021ء کے لیے انسانی تجارت سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی نے شام میں سلطان مرادگروپ کو نمایاں سپورٹ پیش کی۔ یہ شام میں اْن اپوزیشن گروپوں میں سے ہے جن کو ترکی ایک طویل عرصے سے سپورٹ کر رہا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ سلطان مراد گروپ ان جماعتوں میں شامل ہے جنہوں نے بچوں کو بھرتی کیا اور انہیں بطور عسکری اہل کار استعمال کیا۔ٹیلی فون پر صحافیوں کے لیے دی گئی بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدے دار نے لیبیا میں بھی بچوں کو بطور فوجی استعمال کیے جانے کا حوالہ دیا۔