ترکی کا 10 سیکنڈ میں کووڈ کی تشخیص کا دعویٰ

   

انقرہ :ترکی میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تیز ترین تشخیص کرنے والی کٹ تیار کرلی۔بلقان یونیورسٹی کے نیشنل نانوٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے سائنسدانوں نے نانو ٹیکنالوجی پر مبنی اس کووڈ 19 ڈائیگناسٹک کٹ کو تیار کیا جو 10 سے 15 سیکنڈ میں جسم کے اندر وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرسکتی ہے۔محققین کے مطابق اس ٹسٹ کے لیے سواب ٹسٹ کی ضرورت نہیں اور نئی کٹ سے 10 سیکنڈ میں 99 فیصد تک درست نتیجہ حاصل ہوسکتا ہے۔اسٹسٹ ڈائیگنوویر کا نام دیا گیا ہے اور محققین کو توقع ہے کہ یہ پی سی آر ٹیسٹ کا متبادل ثابت ہوسکے گی۔بلقان یونیورسٹی کے ریکٹر عبداللہ اتالر نے بتایا ‘اس طریقہ کار سے سیکنڈوں میں نتیجہ حاصل ہوسکے گا اور یہ پی سی آر کا متبادل ثابت ہوسکے گا، اگر کسی فرد میں وائرس موجود ہوگا تو نتیجہ فوری حاصل ہوگا جبکہ نیگیٹو ہونے پر کچھ وقت زیادہ لگے گا’۔