واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی کو F-16لڑاکا طیاروں کی فروخت امریکہ کی قومی سلامتی کے مفادات کے مطابق ہوگی اور ناٹو کے طویل مدتی اتحاد کی خدمت کرے گی۔امریکی محکمہ خارجہ نے ترکی کو F-16طیاروں کی فروخت کے حوالے سے امریکی کانگریس کو ایک خط بھیجا، جس میں کہا گیا ہے کہ F-16کی فروخت امریکی مفادات کے مطابق ہے اور یہ نیٹو کے طویل المدتی اتحاد کو فائدہ دے گا۔”خط میں انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدہ تعلقات کو تسلیم کیا گیا ہے، جبکہ یوکرین کے ساتھ ترکی کے دفاعی تعلقات کو “خطے میں بدنیتی پر مبنی اثرات کو ختم کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا گیا ہے۔صدر رجب طیب اردغان نے 10 مارچ کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ترکی کی درخواست، جس میں امریکہ سے 40 نئے طیاروں کی خریداری اور موجودہ F-16 طیاروں کی جدید کاری شامل ہے، کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی کے خلاف تمام غیر منصفانہ پابندیوں کو ہٹانے کا وقت آ گیا ہے۔