انقرہ : صدر ترکی رجب طیب اردغان نے کہا ہیکہ ملک کو ایک نئے اور سیویلین دستور کی ضرورت ہے۔ مختلف نیوز ایجنسیوں کے مطابق کابینی اجلاس کے بعد ٹیلیویژن سے نشر کردہ اپنے خطاب میں اردغان نے کہا کہ ترکی کے گزشتہ دونوں آئین ایسے ہیں جن میں ملکی سیاست پر فوج کی نگرانی کے انمٹ اثرات موجود ہیں۔ ایک آئین 1961ء میں اور دوسرا 1982ء میں نافذ کیا گیا تھا۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ وہ اس موضوع پر اپنی پارٹی کے قوم پسند اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔اب وقت آ گیا ہیکہ ترکی کو نئے ملکی دستور کی تیاری پر مباحث کرنا چاہئے۔