انقرہ : ترکی نے افغانستان میں مڈل اسکول کی طالبات پر تعلیمی پابندیاں ختم کر کے ہر عمر کی بچیوں کو تعلیم کی اجازت دئیے جانے کی اپیل کی ہے۔ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں، افغانستان میں کل شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال میں بھی، مڈل اسکول کی طالبات پر تعلیمی پابندیاں برقرار رکھے جانے پر سخت افسوس ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “نئے تعلیمی سال میں لڑکیوں سمیت تمام طالبعلموں کا تعلیم حاصل کر سکنا خود افغان عوام کی اکثریت کی خواہش ہے۔ ہم افغان عبوری حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ افغان عوام کے مفاد کے لئے جامع شکل میں اور فوری طور پر ہر عمر کی لڑکیوں کو حصولِ تعلیم کی اجازت دی جائے۔ ہم ان مشکل حالات میں افغان عوام کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے”۔