ترکی کی شام میں امداد قابل ستائش :اقوام متحدہ

   

انقرہ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک طرف کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھی ہوئی جبکہ دوسری طرف وہ شام میں بھی امداد فراہم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے امور انسانی کے افسر اور نائب سیکریٹری جنرل مارک لو کاک نے کہا کہ ترک سرحد سے ملحقہ شام میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 19 جبکہ اسد کے زیر کنٹرول علاقوں میں یہ تعداد39 ہو گئی ہے۔ لو کاک نے کہا کہ ادلب میں ترکی نے کورونائے کے تجزیات کیلئے ایک تجربہ گاہ قائم کی ہے، دوسری جانب گزشتہ دنوں ایک لاکھ پینتیس ہزار شامی وطن واپس لوٹ گئے جن کے اکثر مکانات اسد فوج کی بمباری سے تباہ ہوچکے تھے،علاقے میں جنگ بندی سے کچھ سکون ضرور ملا ہے۔