ماسکو ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیردفاع سرگی شوئیگو کے بیان کے حوالہ سے ایک ایسی رپورٹ منظرعام پر آئی ہے جس میں یہ کہا گیا ہیکہ ترکی نے شام کے شمال مشرقی علاقہ میں جب فوج کشی کی تھی تو اس وقت شام کی 12 جیلوں کی نگرانی اور سیکوریٹی میں کوتاہی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ 12 جیل خانوں کے علاوہ 8 پناہ گزین کیمپوں کو بھی یوں ہی چھوڑ دیا گیا جس سے اب یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہیکہ جیلوں میں قید عسکریت پسند اپنے وطن جانے کیلئے راہ فرار اختیار کرسکتے ہیں۔
