انقرہ ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا کے بحران کا حل صرف سفارتی طریقہ سے ہی ممکن ہے اور عرب لیگ پر تنقید کی کہ وہ ملک کی قانونی حکومت کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تائید کر رہا ہے ۔ ترک وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اقصائے نے کہا لیبیا کے سیاسی معاہدہ اور یو این ایس سی قرارداد 2259 کے برعکس یہ بات ظاہر تھی کہ عرب لیگ خاموشی اختیار کرے گی اور طرابلس کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر بین الاقوامی سطح پر تائید کرنے میں ناکام ہوئی۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2259 کے مطابق گورنمنٹ آف نیشنل اایکارڈ (GNA) کی تائید کی جائے جس کی قیادت وزیراعظم فیض السراج کرتے ہیں جو لیبیا کے واحد قانونی نمائندہ ہیں۔