ترکی کی کرد خاتون صحیفہ نگار سمندری راستہ سے یونان پہنچ گئی

,

   

Ferty9 Clinic

صحافیوں پر مظالم کی شکایت، یوروپی ملک جانے کی خواہش
ایتھنس ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں مختلف مقدمات سے نجات پانے کیلئے ملک سے فرار ہوکر یونان پہنچنے والی خاتون صحیفہ نگار اب کسی یوروپی ممالک میں پہنچ کر پناہ کی خواہاں ہے۔ ترکی کے جنوب مشرقی شہر سے تعلق رکھنے والی کرد نژاد خاتون صحیفہ نگار نے ایتھنس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی پریشانیوں کی داستان بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں صحافیوں کو انتہائی سنگین صورتحال کا سامنا ہے جہاں ہر خبرکی اشاعت پر حکومت کی طرف سے سختی کی جارہی ہے۔ ترک عدالت نے اب صحیفہ نگار کو ملک دشمن سرگرمیوں کے الزامات کے تحت چھ سال تین ماہ اور 22 دن کی سزاء دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کے راستہ سے یونان پہنچنے کیلئے سفر کے آغاز سے قبل چھ گھنٹوں تک پیدل چلنا پڑا تھا۔